ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پرینکا گاندھی پہنچی گوا ؛ مگر کئی کانگریسی لیڈران نے دیا استعفیٰ، کہا الیکشن کو لے کر پارٹی نہیں ہے سنجیدہ

پرینکا گاندھی پہنچی گوا ؛ مگر کئی کانگریسی لیڈران نے دیا استعفیٰ، کہا الیکشن کو لے کر پارٹی نہیں ہے سنجیدہ

Fri, 10 Dec 2021 23:43:46    S.O. News Service

پنجی، 10 دسمبر (ایس او نیوز) 2022 میں پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں گوا بھی شامل ہے۔ گوا میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ ساتھ ہی کانگریس نے بھی انتخابی ساز باز کی ہے، لیکن اس سے پہلے ہی گوا کے کئی کانگریسی لیڈران نے پارٹی سے استعفیٰ دیتے ہوئے  کانگریس کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔

جمعہ کو پرینکا گاندھی جب انتخابی  دورہ کے لئے پہنچی  تو  شمالی گوا ضلع کے پوروریم اسمبلی حلقہ کے بعض لیڈران سمیت  جنوبی گوا ضلع کے  ایک سنئیر لیڈر نے کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ  پوروریم کے  لیڈران کو آزاد رکن اسمبلی روہن کھاونٹے کی حمایت حاصل ہے۔ سابق ضلع پنچایت ممبر گپیش نائک  نے بتایا کہ کانگریس پارٹی ریاست میں انتخابات کے بارے میں سنجیدہ نظر نہیں آ رہی ہے۔ ابھی تک اس نے اپنی کوئی تیاری بھی شروع نہیں کی ہے۔ پتہ  چلا ہے کہ جنوبی گوا کے کُورٹوریم حلقہ کے مورینو ریبیلو  بھی  پارٹی سے مستعفی ہوگئے ہیں ۔

بتادیں  کہ ماضی میں شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے نئی دہلی میں پرینکا کے ساتھ ایک گھنٹہ طویل ملاقات کی تھی اور بعد میں گوا میں پارٹیوں کے درمیان قبل از وقت انتخابات میں اتحاد کا اشارہ دیا تھا۔ کہا جارہا ہے کہ اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس سے لیڈران کا بار بار جانا پارٹی کے لیے اچھا اشارہ نہیں ہے۔ گوا کے سابق وزیر اعلی لوزینہو فالیرو نے ستمبر میں کانگریس چھوڑ کر ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ وہیں سابق وزیراعلی روی نائک نے اس ہفتے کے شروع میں ریاستی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس سے پہلے اکتوبر میں راہل گاندھی بھی اگلے سال ہونے والے انتخابات کی مہم کیلئے گوا گئے تھے۔

مگر ان تمام باتوں کے باوجود جمعہ کو پرینکا گاندھی نے گوا پہنچ کر  کئی انتخابی ریلیوں میں شریک ہوئیں اور مختلف  کمیونٹی کے لوگوں سے بات چیت کی۔ پرینکا گاندھی نے گوا کے مورپیرلا قصبہ پہنچ کر قبائلی خواتین سے بھی  تبادلہ خیال کیا اور گوا کے اقویم  میں خواتین کے کنونشن پریادرشنی  پہنچ کر خطاب بھی کیا۔


Share: